ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن پی یوکالج  طلبا کی 3ٹیمیں ’آئی ٹی کوئز ‘مقابلے  میں ریجنل لیول کے لئے منتخب

بھٹکل انجمن پی یوکالج  طلبا کی 3ٹیمیں ’آئی ٹی کوئز ‘مقابلے  میں ریجنل لیول کے لئے منتخب

Tue, 25 Sep 2018 20:12:28    S.O. News Service

بھٹکل :25/ستمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن پی یو کالج بھٹکل کی 3طلبا ٹیمیں کاروار  کے بال مندر ہائی اسکول میں منعقدہ ٹاٹا کنسلٹنسی انٹرکالج ابتدائی  آئی ٹی کوئز مقابلے میں  اپنی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ریجنل لیول کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔ 10 اکتوبر کو دھارواڑ میں منعقد ہونے والے ریجنل لیول میں کالج کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

WhatsApp_Image_2018-09-25_at_7_59_08_PM.jpeg انجمن پی یوکالج کی طرف سے کوئز مقابلے میں کل 3ٹیمیں شریک ہوئی تھیں، ہر ٹیم 2طلبا پر مشتمل تھی۔ بڑی مسرت کی بات ہے کہ کالج کی تینوں ٹیموں نے بہترین پرفارمنس کرتے ہوئے ریجنل لیول کے لئے منتخب  ہوئی ہیں۔ نمبر ایک ٹیم پی یو اول شعبہ کامرس کے فرحان ابن وجیہ الدین اکرمی ، پی یواول سائنس کے امان اللہ ڈونا ابن اسحق ڈوناپر مشتمل تھی تو نمبر دو ٹیم پی یو اول سائنس کے عابدحسن ایف اے ابن عبدالرحمن ایف اے اور ولید منیری ابن عبدالمالک منیری اور تیسری ٹیم پی یو اول سائنس کے ہی احمد عریش صدیق ابن عمران صدیق اور عبداللہ عبادہ وزیر ابن فیاض وزیر پر مشتمل تھی۔ طلبا کی تیاری اور رہنمائی میں کالج کے کمپیوٹر سائنس کے لکچرر فیضان سکری نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ان کے ساتھ رہے۔ ریاضی کے لکچرر غسان نے ان کا بھرپورتعاون کیا۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر انجمن کے عہدیداران، ممبران، پرنسپال محمد یوسف کولاسمیت لکچرر حضرات اور طلبا نے مبارکبادی پیش کرتےہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


Share: